قومی کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے خلاف جیت پر کھلاڑی خراجِ تحسین کے مستحق ، منظور علی عارف

جمعرات 6 اگست 2015 12:21

قومی کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے خلاف جیت پر کھلاڑی خراجِ تحسین کے مستحق ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء) سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن اور سابق آل راؤنڈر کرکٹر منظور علی عارف نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ایک بڑے عرصے کے بعد ٹیسٹ سیریز ، وَن ڈے سیریز اور T-20 سیریز میں قومی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جو فتح کے جھنڈے گاڑے ہیں پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔ قومی ٹیم کی طرف سے جشنِ آزادی کے موقع پر جو قوم کو تحفہ دیا گیا ہے تینوں کپتان مصباح الحق، اظہر علی اور شاہد آفریدی اور تمام کھلاڑی کرکٹ بورڈ کے نمائندے بجا طور پر خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

منظور علی عارف نے کہا کہ ماضی میں کئی بار کرکٹ بورڈ کی توجہ اس طرف دلاتا رہا ہوں کہ تینوں فارمیٹ کی ٹیمیں الگ الگ ہونی چاہیئیں کرکٹ بورڈ نے عمل کر کے احسن اقدام اٹھایا ہے۔ اس عمل سے زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو کھیل کے مواقع فراہم ہوئے اور نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئے جنہوں نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیے جو کہ ملک کی کرکٹ کے لیے بہترین اقدام ہے۔ منظور علی عارف نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی اسی طرح آئندہ بھی اپنے شاندار کھیل کی بدولت ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہوئے اپنے ملک کا سبز حلالی پرچم ہمیشہ بلند رکھیں گے

متعلقہ عنوان :