سرینگر میں گرفتار عثمان خان پاکستانی شہری نہیں‘ نادرا کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں پایاگیا‘ سرکاری ذرائع

جمعرات 6 اگست 2015 12:24

سرینگر میں گرفتار عثمان خان پاکستانی شہری نہیں‘ نادرا کے پاس کوئی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء) سرکاری ذرائع نے سری نگر حملے میں بھارت کی جانب سے گرفتار شخص عثمان خان کے پاکستانی شہری ہونے کے الزام کو سختی سے مسترد کر دیا ہے-جمعرات کو سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نادرا کے پاس عثمان خان کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے اس حوالے سے بھارت کا دعوی بالکل بے بنیاد ہے-عثمان خان کو سری نگر میں بھارتی افواج پر حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد بھارت کی جانب سے یہ الزام سامنے آیا کہ مذکورہ شخص پاکستانی شہری ہے-

متعلقہ عنوان :