لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ، فرئنڈز الیون اور اسلامک یونیورسٹی نے کامیابی حاصل کرلی

جمعرات 6 اگست 2015 12:31

لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ، فرئنڈز الیون اور اسلامک یونیورسٹی نے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء) لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں رائل الیون اور اسلامک یونیورسٹی کی ٹیموں نے اپنے ، پانے حریفوں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی، اس موقع پر مہمانان خصوصیعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اسسٹنٹ رجسٹرار عامر سعید، سمیع اللہ اور شہزاد ظفر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں فرئنڈز الیون نے رائل الیون کو 23 رنز سے ہرا دیا، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فرئنڈز الیون نے مقررہ سات اوورز 8 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے، شعیب نزاکت نے چار چھکوں کی مدد سے 27 رنز جبکہ امجد نے دو چوکوں اور رضوان نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 16 ، 16 رنز بنا ئے، رائل الیون کی طرف سے شیر قادر نے 24 رنز دے کر تین، مبشر نے 35 رنز دے کر دو اور تحسین نے 24 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، جواب میں رائل الیون یہ ہدف پورا نہ کر سکی بلکہ اس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنائے، قاسم غفور دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 22 رنز اور مبشر ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 16 رنز بنا کر نمایاں رہے، فرائنڈز الیون کی جانب سے انور نے 22 رنز دے کر تین، شعیب نے 8 رنز دے کر دو اور قیصر نے 11 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، فرائنڈز الیون کے شعیب نزاکت کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، دوسرے میچ میں اسلامک یونیورسٹی نے یونٹی الیون کو 9 وکٹوں سے شکست دی، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یونٹی الیون نے مقررہ سات اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بنائے، خرم نے چھ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 45 رنز اور مرتضیٰ نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 25 رنز بنائے، شاہد نے 16 رنز دے کرتین وکٹ حاصل کیں، جواب میں اسلامک یونیورسٹی کی ٹیم نے یہ ہدف 6.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مکمل لیا، حامد پانچ چھکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز اور رانا نوید دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 25رنز بنا کر نمایاں رہے،سہیل نے 20 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، اسلامک یونیورسٹی کے حامد کو مین آف دی میچ کا انعام دیا گیا، امپائز کے فرائض آصف ملک، سید اظہر عباس، عمران شریف اورمحمد ایاس نے انجام دیئے،ٹورنامنٹ میں کل بدھ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں آئی سی ٹی الیون کا مقابلہ اسلامک یونیورسٹی سے ہوگااور دوسرے میچ میں لیڈنگ الیون اور خازان الیون کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر محمد ایاس نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں لیگ سسٹم کی بنیاد پر شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 18 اگست سے شروع ہونگے جبکہ فائنل 20 اگست کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :