ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ: برطانوی تیراک ایڈم پیٹی نے عالمی ریکارڈ بنا دیا

جمعرات 6 اگست 2015 12:33

ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ: برطانوی تیراک ایڈم پیٹی نے عالمی ریکارڈ بنا ..

ماسکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6 اگست۔2015ء) برطانوی تیراک ایڈم پیٹی نے ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تیسرا گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ۔ روسی شہر کازان میں جاری ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایڈم پیٹی نے تیراکی کے مختلف مقابلوں میں تین گولڈ میڈل اپنے نام کرتے ہوئے 400 میٹر مکسڈ مقابلے میں نیا عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

400 میٹر مکسڈ فائنل میں برطانیہ کے کرس واکر،ایڈم پیٹی،سیوبن اوکونور اور فران ہالسال نے مجموعی طور پر 3 منٹ اور 41.71 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کرکے 2 روز قبل بننے والے عالمی ریکارڈ کو توڑ دیا۔ امریکی ٹیم دوسرے جبکہ روسی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی ۔ اس سے قبل پیٹی نے 50 اور 100 میٹر بریسٹ سٹروک سوئمنگ مقابلوں میں بھی گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں چین 12 گولڈ میڈل کے ساتھ پہلے، روس دوسرے جبکہ امریکا تیسرے نمبر پر ہے ۔