زمبابوے اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

جمعرات 6 اگست 2015 12:34

زمبابوے اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے ..

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء) زمبابوے اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جمعہ کو ہرارے سپورٹس کلب ہرارے میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 9 اگست کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ زمبابوے کی ٹیم نے 2 اگست کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں کیویز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، کیویز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 4 اگست کو کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔ کیوی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کے بعد واحد ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی، تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :