پاک بھارت سیریز،پی سی بی کا بھارتی کر کٹ بورڈ سے دو ٹوک بات کر نے کا فیصلہ

جمعرات 6 اگست 2015 12:43

پاک بھارت سیریز،پی سی بی کا بھارتی کر کٹ بورڈ سے دو ٹوک بات کر نے کا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے بھارتی کر کٹ بورڈ(بی سی سی آئی ) کے ساتھ رواں سال دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں سیریز کیلئے دو ٹوک بات کر نے کا فیصلہ کیا ہے، بھارت نے رواں سال مجوزہ سیریز کھیلنے سے ا نکار کیا توپاکستان کر کٹ ٹیم بھی آئندہ بھارت کا دورہ نہیں کریگی ۔ تفصیلا ت کے مطابق بھارتی کر کٹ ٹیم نے رواں سال دسمبر میں پاکستان کے ساتھ یو اے ای میں کر کٹ سیریز کھیلنی تھی مگرزگر داس پور میں پولیس سٹیشن پر حملے کے بعد بھارتی کر کٹ بورڈ کی جانب سے سیریز کھینے سے انکار کر دیا گیا تھا اور بھارتی کر کٹ بورڈ کے سیکر ٹری جنرل انوراگ ٹھاکرے کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ بھارت موجودہ حالات میں پاکستان کے ساتھ کر کٹ نہیں کھیل سکتا اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بھارتی بورڈ حکومتی اجازت کا بہانہ بنا کر ٹال مٹول کررہاہے ، تاہم بھارتی روئیے کے پیش نظر پی سی بی نے متبادل پلان پر غور شروع کردیا اور سری لنکا کیساتھ سیریز کی کوششیں کی گئیں جن کا مثبت جواب ملا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کاکہنا ہے کہ پی سی بی کو بھارتی دورے کی کوئی امید نہیں تاہم آخری کوشش کے طور پر بھارت سے باضابطہ رابطہ کرکے سیریز کے حوالے سے کنفرم کیا جائیگا، اور اگر بھارت نے رواں سال مجوزہ سیریز کھیلنے سے ا نکار کیا توپاکستان کر کٹ ٹیم بھی آئندہ بھارت کا دورہ نہیں کریگی ۔ پی سی بھی حکام کا کہنا ہے کہ کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کوچاہئے کہ وہ اپنی حکومت کو اس سیریز کیلئے آمادہ کرے ،کرکٹ روابط کی بحالی سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کی توقع بھی ہوتی ہے۔