ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں کیمرون نے 50 میٹر بریسٹ اسٹروک میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

جمعرات 6 اگست 2015 12:47

ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں کیمرون نے 50 میٹر بریسٹ اسٹروک میں نیا عالمی ..

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) جنوبی افریقی سوئمر کیمرون وانڈر برگ نے سولہویں ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں 50 میٹر بریسٹ اسٹروک ایونٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

وانڈر نے مقررہ فاصلہ تیز ترین وقت 26.62 سیکنڈز میں طے کر نہ صرف ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا بلکہ اپنا ہی سابقہ ورلڈ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ وانڈر نے 2009ء میں منعقدہ چیمپئن شپ میں 50 میٹر بریسٹ اسٹروک ایونٹ میں مقررہ فاصلہ 26.67 سیکنڈز میں طے کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔