میرپور کے ہونہار سپوت فیصل خورشید نے چاندی اور کانسی کے تمغے جیت کر آزاد کشمیر اور پاکستان کا سرفخر سے بلند کردیا

جمعرات 6 اگست 2015 13:20

میرپور کے ہونہار سپوت فیصل خورشید نے چاندی اور کانسی کے تمغے جیت کر ..

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء)چوہدری جاوید اقبال صدر چیمبر آف کامرس نے کہا ہے کہ میرپور کے ہونہار سپوت فیصل خورشید نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ورلڈ سپیشل اولمپک گیمز لاس اینجلس امریکہ میں ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں چاندی اور کانسی کے تمغے جیت کر اپنے ادارے دارلزینت ،میرپور ،آزاد کشمیر اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ، میں اپنی طرف سے اور اپنے ادارے کی طرف سے ارشد محمود مغل سابق صدرچیمبر اور ڈائریکٹر دارالزینت،ادارہ کی انتظامیہ اور اساتذہ کودلی مبارکباد پیس کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

صد چیمبر نے کہا کہ ارشد محمود مغل نے عبدالواحد میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام سپیشل بچوں کے ادارہ دارلزینت قائم کر کے انسانیت کی ایک اعلی مثال قائم کی ہے ۔ مخیرحضرات کو آگے آ کر سپیشل بچوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔ اس سے پہلے اسی طالب علم کی بہن نے بھی میڈل جیتا تھا اور اب فیصل خورشید نے ایک دفعہ پھر میرپوریوں کو سرخرو کیا ہے ۔ اس پر فیصل خورشید اور اس کے سکول کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔ فیصل خورشیدنے نہ صرف ادارہ بلکہ آزاد کشمیر اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔ جس پر میرپور کے لوگ فخر کر سکتے ہیں ۔