ترک کمپنی نے اسلامی رحجان رکھنے والے افراد کیلئے اسلامی جہاز متعارف کروادیا

جمعرات 6 اگست 2015 13:46

ترک کمپنی نے اسلامی رحجان رکھنے والے افراد کیلئے اسلامی جہاز متعارف ..

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء)ترک کمپنی نے اسلامی رجحان رکھنے والے افراد کو مدنظر رکھتے ہوئے 100 فیصد اسلامی بحری جہاز متعارف کرایا ہے۔ اسلامی بحری جہاز پر سفر کا آغاز ستمبر کے آخر میں ہوگا۔ جہاز میں مردوں اور عورتوں کے لیے الگ الگ سہولیات رکھیں گئی ہیں۔ جیسے ترکش باتھ اور کھیلوں کے لیے مختص الگ الگ جگہیں وغیرہ۔ جہاز پر بحیرہ ایجین کے سفر کے دوران شراب نہیں ملے گی اور نہ جوا کھیلا جا سکے گا۔

جہاز پر سور کے گوشت سے بنی مصنوعات بھی دستیاب نہیں ہوں گی۔ جہاز کی تزئین و آرائش میں اسلامی قواعد کا خیال رکھا گیا ہے۔ کمپنی کے پراجیکٹ منیجر نے بتایا کہ جہاز میں پینٹنگز بھی نہیں لگائی گئیں کیونکہ یہ اسلامی اقدار کے خلاف ہیں۔ ابتدا میں جہاز پر چار رات تک قیام کرنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو رویڈس کے سیاحتی مقام پر سیر کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے جنرل مینجر نے کہا کہ یہ صرف ایک ایسا جہاز نہیں ہے جس پر شرب اور سور کے گوشت کی مصنوعات نہیں ہیں بلکہ یہ ایک ثقافتی اور تاریخی سفر ہوگا جس میں سماجی رابطہ بنانے کی فضا سازگار ہو گی۔ ترکی میں ’حلال سیاحت‘ کی صنعت تیزی سے فروغ پا رہی ہے اور ہوٹلوں میں مسلمانوں کی تعطیلات منانے کے لیے خصوصی پیکج متعارف کروائے جار رہے ہیں۔۔