فلموں میں اپنے کرداروں کو دہرانا نہیں چاہتا ، نواز الدین صدیقی

جمعرات 6 اگست 2015 14:25

فلموں میں اپنے کرداروں کو دہرانا نہیں چاہتا ، نواز الدین صدیقی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ وہ فلموں میں اپنے کردار کو دہرانا نہیں چاہتے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی فلموں میں اپنے کرداروں کو دہرانا نہیں چاہتا بلکہ میں چاہتا ہون کہ میرا ادا کیا ہوا ہر کردار عوا کے لئے حیران کن ہونا چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عموماً ایسا ہوتا ہے کہ جب کوئی کردار فلموں میں ہٹ ہو جائے تو ویسا کردار آپ کو بار بار کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ فلم گبنگز آف ویسیور کی کامیابی کے بعد میرے لئے بھی یہی مشکل پڑ گئی تھی کہ کئی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر اپنی فلموں میں مجھے گینگسٹر بنانا چاہتے تھے تاہم میں نے ایسے کردار دوبارہ نہ کرنے کا اپنا امیج برقرار رکھا انہوں نے کہا کہ میری آنے والی فلم منچھی میں کردار داشتراتھ ایسا کردار ہے جو کہ اس دنیا میں ہر اداکار ادا کرنا پسند کرے گا ۔