لیونل میسی زیڈان والی حرکت کرنے کے باوجود ریڈ کارڈ سے بچ نکلے

جمعرات 6 اگست 2015 14:28

لیونل میسی زیڈان والی حرکت کرنے کے باوجود ریڈ کارڈ سے بچ نکلے

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6 اگست۔2015ء) ارجنٹائن اور بارسلونا کے مشہور سٹرائیکر اور لیونل میسی سابق فرانسیسی فٹبالر زین الدین زیڈان والی حرکت کرنے کے باوجود ریڈ کارڈ لینے سے بچ گئے ۔ روما کے خلاف دوستانہ میچ کے دوران آپے سے باہو ہو گئے اور انہوں نے حریف ٹیم کے فٹبالر کو اپنا سر دے مارا ۔ تفصیلات کے مطابق لالیگا سیزن سیزن کے آغاز سے قبل چیمپیئن بارسلونا اور اطالوی ٹیم روما کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا ، بدھ کو ہونے والے میچ کے پہلے ہاف کے دوران ایک موقع پر میسی غصے کے باعث فرانس سے تعلق رکھنے والے روما کے دفاعی کھلاڑی ینگا ایم بیوا سے الجھ پڑے اور انہیں اپنا سر مارنے کے بعد گلے سے پکڑ لیا جس کے بعد معاملہ بگڑنے سے قبل ہی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بیچ میں آ کر معاملہ رفع دفع کرایا ۔

(جاری ہے)

لیونل میسی اپنے اس فعل پر ریڈ کارڈ سے تو بچ گئے لیکن امپائر نے فوری طور پر واقعے میں ملوث دونوں کھلاڑیوں کو یلو کارڈ دکھا کر وارننگ جاری کردی ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اٹلی اور فرانس کے درمیان ورلڈ کپ 2006ء کے فائنل میں فرانسیسی سٹار زین الدین زیڈان نے اطالوی کھلاڑی کو سینے پر ہیڈر مارا تھا جس پر انہیں ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا گیا تھا جسکے ساتھ ہی ان کے کیریئر کا اختتام بھی ہو گیا تھا ۔

لیونل میسی زیڈان والی حرکت کرنے کے باوجود ریڈ کارڈ سے بچ نکلے