فوج نے ضرب عضب آپریشن سے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کردیا ہے، نظر محمد گاھو

جمعرات 6 اگست 2015 15:08

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ کے سابقہ پولیٹیکل سیکریٹری نظر محمد گاھو نے کہا ہے کہ فوج نے ضرب عضب آپریشن سے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کردیا ہے جبکہ کراچی میں رینجرز کی جانب سے کامیاب آپریشن کیا جارہاہے جس سے کراچی میں امن دوبارہ بحال ہوگیا ہے ،وہ خیر پور کے یو سی لقمان میں سینئر صحافی و پریس کلب کے صدر اکبر عباس زیدی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر پیپلز پارٹی یونین کونسل لقمان کے عہدایدان خدابخش سرکی ،محبوب کریم ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت کی گاڑی چل پڑی ہے پیپلزپارٹی شھید محترمہ بے نظیر بھٹو کی مفاہمت والی پالیسی پر عمل پیر ا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں بے روزگاری پر کافی حد تک قابو پالیا ہے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے خیر پورسمیت سندھ بھر میں میگا پروجیکٹ پر کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ ایک سیاسی جماعت ہے ان کا اپنے علاقوں میں اثر رسوخ ہے مگر ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کو ملک کی سالمیت کے خلاف بیان نہیں دینا چاہیئے تھا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایت پر خیرپور کے 100کلو ہارٹز کے ٹرانسمیٹر کی بحالی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ سے بات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :