سانگھڑ: شادی شدہ خاتون نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی

جمعرات 6 اگست 2015 15:08

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء) منگلی تھانہ کی حدود میں شادی شدہ خاتون نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق منگلی تھانہ کی حدود میں نواحی گاؤں چک نمبر 9 میں 25 سالہ شادی شدہ خاتون نوراں زوجہ ذوالفقار علی بھٹی نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی جس کی لاش منگلی پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال لائی گئی۔

(جاری ہے)

نوراں کے والد نذیر احمد بھٹی نے الزام لگایا کہ میری کو مرا پیٹا گیا جس کے ہاتھ پاؤں پر زخموں کے نشان ہیں اس کا گلا دبا کر خودکشی کا رنگ دیا گیا ہے، سسرالیوں نے چند روز قبل دھمکی دی تھی کہ آپ کی بیٹی کی لاش ہی دیں گے۔

اس کے شوہر کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا جائے۔ دوسری طرف نوراں کے ذوالفقار علی بھٹی نے بتایا کہ ہماری وٹے سٹے کی شادی ہوئی ہے اس نے گھریلو پریشانی سے تنگ آکر خودکشی کی ہے۔ منگلی پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔