پاکستانی تاریخ میں پہلی بار اینیمی ایجنٹس آرڈیننس کے تحت الطاف حسین اور ایم کیو ایم رہنماوٴں پر مقدمہ درج

جمعرات 6 اگست 2015 15:15

پاکستانی تاریخ میں پہلی بار اینیمی ایجنٹس آرڈیننس کے تحت الطاف حسین ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) سیالکوٹ میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اینیمی ایجنٹس آرڈیننس 1943 کے تحت ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ چودھری اظہر پراسیکیوٹر ایف آئی اے کی مدعیت میں درج کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ الطاف حسین نے اپنی حالیہ تقریر میں پاکستان کے خلاف بھارت سے مدد مانگ کر کھلی ملک دشمنی کا ثبوت دیا۔درخواست کے ساتھ الطاف حسین کے حالیہ بیان کے اخباری تراشے اور دیگر دستاویزی ثبوت شامل کئے گئے ہیں۔مقدمے میں الطاف حسین کے علاوہ پارٹی عہدے داروں اور فنڈز اکٹھا کرنے والوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔