ٹنڈو الہ یار،14اگست کو عظیم الشان استحکام پاکستان ریلی علماء اہلسنت کی قیادت میں نکالی جائے گی ‘سکندرشاہ
جمعرات 6 اگست 2015 16:15
ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریڑی اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہاہے کہ پاکستان کے 69ویں یوم آزادی 14اگست پر شام4بجے میرواہ روڑ سے موج دریا چوک تک عظیم الشان استحکام پاکستان ریلی علماء اہلسنت کی قیادت میں نکالی جائے گی ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں پاکستان سے محبت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے بھارت آج بھی پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کر رہا ہے اپنا یوم آزادی زندہ قوموں کی طرح منا کر بھارت کو بھرپور جواب دیں گے پاک فوج اور قومی سلامتی کے ادراوں نے ملک میں امن کے لئے پناہ قربانیاں دیں ہیں امن ہر پاکستانی کی ضرورت ہے قیام امن پر اپنے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ 2009میں17اگست کو علامہ علی شیر حیدری شہید کو اسلام و پاکستان دشمنوں نے خیرپور میں شہید کیا تھا اس وقت بھی وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ تھے آج بھی وہی ہیں لیکن آج تک امام اہلسنت علامہ علی شیر حیدری شہید کے قاتل گرفتار نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام اہلسنت میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے آج بھی علامہ علی شیر حیدری شہید کا خون حکومت سندھ پر قر ض ہے حکومت سندھ قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے 17اگست کو بعد نماز عشاء فکر حیدری شہید کے عنوان پر فکری نشست جامعہ حیدریہ ٹنڈوالہیار میں منعقد ہوگی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.