وسیم اکرم نئی مشکل میں پھنس گئے

جمعرات 6 اگست 2015 16:23

وسیم اکرم نئی مشکل میں پھنس گئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست2015ء) پولیس کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا فون نمبر اور رہائشی پتہ ظاہر کرنے کے بعد ان کے گھر کے باہر چاہنے والوں کا رش لگ گیا ہے جس کے باعث وسیم اکرم مداحوں کی محبت سے پریشان ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وسیم اکرم پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی لیکن خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے لیکن ابھی تک کسی قسم کی کوئی گرفتار عمل میں نہیں آسکی تاہم پولیس کی جانب سےایف آئی آر میں وسیم اکرم اور رہائش گاہ کا پتہ ظاہر کر دیا گیا جو کہ سوشل میڈیا پر عام ہو گئی جس کے باعث وسیم اکرم کے گھر کے باہر مداحوں کا رش لگ گیا ہے لوگ جوک در جوک انہیں ایک جھلک دیکھنے کیلئے وہاں جمع ہو رہے ہیں جبکہ انہیں میسجز بھی آنا شروع ہو گئے ہیں جس نے وسیم اکرم کو پریشان کر دیاہے ۔

وسیم اکرم نے موبائل فون نمبر اور رہائش کا پتہ ظاہر کرنے پر پولیس اہلکاروں سے ناراضگی کا اظہار بھی کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :