سعودی عرب کے جنوبی علاقہ عسیر میں خود کش حملہ، 17 افراد جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اگست 2015 16:30

سعودی عرب کے جنوبی علاقہ عسیر میں خود کش حملہ، 17 افراد جاں بحق

جدہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 06 اگست 2015 ء) : سعودی عرب کے جنوبی علاقہ عسیر میں واقعہ مسجد میں خود کش دھماکہ ہوا. عرب میڈیا کے مطابق دھماکے میں 17 افراد جان کی بازی ہار گئے تاہم ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے.

(جاری ہے)

پولیس اہلکار اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سےموقع پر پہنچ کر حادثے میں متعدد زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یمنی باڈر کے قریب علاقے عسیر میں واقع مسجد میں عام طور پر سعودی آرمی کے افسران نماز کی ادائگی کے لیے آتے ہیں جسے دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :