قومی ترقی کیلئے تعلیمی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے :محمد انجم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 6 اگست 2015 16:50

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) ملکی ترقی ، خودمختاری اور بقاپائیدار تعلیمی نظام سے ہی ممکن ہے۔ تعلیم میں ابتک کی جانے والی حکومتی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

حکومت تعلیم کے بجٹ میں آبادی کے تناسب سے خاطر خواہ اضافہ کرے ان خیالات کا اظہار محمد انجم ضلعی نائب صدر پنجاب ٹیچر زیونین نے صحافیوں سے گفتگومیں کیا ․ انہوں نے کہا تعلیمی شعبے کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا جائیتعلیمی اداروں کی زوال پذیری کے بنیادی اسباب وجوہات تلاش کرتے ہو ئے مثبت حکمت عملی طے کرنی ہوگی اساتذہ کی مضبوط معاشی خودکفالت کو تعلیم کی ترقی سے مشروط کرکے تعلیمی اداروں کی کارکردگی ، تعلیمی ترقی میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔