ترک کمپنی کاسیاحوں کیلئے پہلا100فیصدحلال بحری جہازتیار
مردوں اور عورتوں کیلئے الگ الگ سہولیات،شراب،سگریٹ نوشی جواکھیلنے پرپابندی ہوگی
جمعرات 6 اگست 2015 17:53
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء)ترکی میں ایک کمپنی نے اسلامی رجحان رکھنے والے افراد کو مدنظر رکھتے ہوئے 100 فیصد حلال بحری جہاز متعارف کروایا ہے۔ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حلال بحری جہاز پر سفر کا آغاز ستمبر کے آخر میں ہو گا۔ جہاز میں مردوں اور عورتوں کے لیے الگ الگ سہولیات رکھیں گئی ہیں، جیسے ترکش حمام اور کھیلوں کے لیے مختص الگ الگ جگہیں وغیرہ۔
جہاز پر بحیر ایجین کے سفر کے دوران شراب نہیں ملے گی اور نہ جوا کھیلا جا سکے گا۔(جاری ہے)
جہاز پر سور کے گوشت سے بنی مصنوعات بھی دستیاب نہیں ہوں گی۔جہاز کی تزئین و آرائش میں اسلامی قواعد کا خیال رکھا گیا ہے۔ کمپنی کے پروجیکٹ منیجر نے بتایا کہ جہاز میں پینٹنگز بھی نہیں لگائی گئیں کیونکہ یہ اسلامی اقدار کے خلاف ہیں۔ابتدا میں جہاز پر چار رات تک قیام کرنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو رویڈس کے سیاحتی مقام پر سیر کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔کمپنی کے جنرل مینجر نے کہا کہ یہ صرف ایک ایسا جہاز نہیں ہے جس پر شرب اور سور کے گوشت کی مصنوعات نہیں ہیں بلکہ یہ ایک ثقافتی اور تاریخی سفر ہو گا جس میں سماجی رابطہ بنانے کی فضا سازگار ہو گی۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.