کپتان ہوتا تو سرفراز کو ٹیم میں شامل کرتا: یونس خان

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 اگست 2015 18:39

کپتان ہوتا تو سرفراز کو ٹیم میں شامل کرتا: یونس خان

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.6 اگست 2015 ء) یونس خان کا کہنا ہے کہ اگر وہ ٹیم کے کپتان ہوتے تو سرفراز کو ٹیم میں ضرور شامل کرتے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی مین صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی یونس خان کا کہنا تھا کہ کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سراہنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

سرفراز جیسے کھلاڑی کی قدر کرنی چاہیئے۔سرفراز نے تینوں فارمیٹ میں عمدہ کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔کپتان ہوتا تو سرفراز کو ٹیم میں ضرور شامل کرتا۔ یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز ہونے چاہیئے۔