مانسہرہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 9 افراد ہلاک

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 اگست 2015 19:13

مانسہرہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 9 افراد ہلاک
مانسہرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.6 اگست 2015 ء) مانسہرہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ عامر خٹک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کہ مانسہرہ کے علاقے لساں نواب کے مقام پر فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

حادثے کے باعث 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آرمی کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر راولپنڈی سے گلگت جارہا تھا تاہم اس دوران مانسہرہ میں حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے کے بعد مانسہرہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔