لائن آف کنٹرول سے دراندازی صفر ہوگئی ہے،بھارتی فوج کا اعتراف

جنوری سے ابتک دراندازی کی 8 کوششیں ہوئیں جو ناکام بنادی گئیں،ہم نے ثابت کیا ہے کہ ایل او سی سے کشمیر میں کوئی داخل نہیں ہوسکتا، پاکستان عسکریت پسندوں کو یہاں بھیجنے کی حوصلہ افزائی کررہا ہے، اس سلسلے میں 21 لانچنگ پیڈ بھی کام کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کی تعداد صرف 200رہ گئی ہے مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کی 15ویں کور کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سبھراتا سہا کا انٹرویو

جمعرات 6 اگست 2015 20:48

لائن آف کنٹرول سے دراندازی صفر ہوگئی ہے،بھارتی فوج کا اعتراف

سرینگر/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء ) مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کی 15ویں کور کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سبھراتا سہا نے اعتراف کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول سے دراندازی صفر ہوگئی ہے ، پاکستان عسکریت پسندوں کو یہاں بھیجنے کی حوصلہ افزائی کررہا ہے اس سلسلے میں 21 لانچنگ پیڈ بھی کام کررہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں سبھراتا سہا نے کہاکہ جنوری سے ابتک دراندازی کی 8 کوششیں ہوئیں جو ناکام بنادی گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی جنرل کا کہنا تھاکہ ہم نے ثابت کیا ہے کہ ایل او سی سے کشمیر میں کوئی داخل نہیں ہوسکتا۔اس دوران 17عسکریت پسند بھی دراندازی کے دوران مارے گئے ۔سبھراتا سہا نے الزام لگایا کہ پاکستان عسکریت پسندوں کو یہاں بھیجنے کی حوصلہ افزائی کررہا ہے اس سلسلے میں 21 لانچنگ پیڈ بھی کام کررہے ہیں ۔بھارتی فوجی افسر کا کہنا تھاکہ ایل اوسی پر انڈین فوج الرٹ ہے جسے دراندازی روکنے کیلئے باڑاور جدیدآلات کی سہولت حاصل ہے ۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کی تعداد صرف 200رہ گئی ہے ۔