عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کے ساتھ پیپسی کو کے زیر اہتمام ”سٹنگ چیلنج میٹ اینڈ گریٹ “ کا انعقاد

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،کوشش کرتا رہا ہوں مستقبل میں بھی پاکستان میں باکسنگ کی ترقی میں کردار ادا کر سکوں ‘ عامر خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 6 اگست 2015 21:36

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کے ساتھ پیپسی کو کے زیر اہتمام ”سٹنگ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) پیپسی کو برانڈ کی مشہور انرجی ڈرنک سٹنگ کے زیر اہتمام ’ ’سٹنگ چیلنج میٹ اینڈ گریٹ “ کا لاہور میں انعقاد کیا گیا جس میں عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے شرکت کی ۔ سٹنگ چیلنج اپنی طرز کا پہلا مقابلہ تھا جس میں پاکستانی یوتھ کو عامر خان سے باکسنگ کے مختلف مقابلے کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

سٹنگ چیلنج کے پہلے راؤنڈ کو قبول کرتے ہوئے عامر خان لاہور آئے جہاں انہوں نے اپنے مداحوں اور میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی۔عامر خان نے مداحوں کے ساتھ ون آن ون باکسنگ کے مقابلے کئے اور انہیں اس کھیل کے مختلف گُر سکھائے۔اس کے ساتھ ساتھ برطانوی باکسر نے نوجوانوں کو اپنی انرجی کھیلوں میں درست انداز میں لگانے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا ” پاکستان میرا آبائی ملک ہے اور یہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ۔

میں سٹنگ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا اور میں کوشش کرتا رہوں گا کہ مستقبل میں بھی پاکستان میں باکسنگ کی ترقی میں کردار ادا کر سکوں “۔پیپسی کو پاکستان و افغانستان کے مارکیٹنگ ہیڈ سلمان بٹ نے کہا کہ عامر خان یوتھ آئیکن ہیں اور دنیا بھر کے نوجوانوں کے لئے ایک مثال ہیں۔عامر خان جیسے شہرت یافتہ باکسر کی سٹنگ چیلنج میں میزبانی کرنا پیپسی کو کے لئے فخر کا باعث ہے۔ سٹنگ یوتھ کا برانڈ ہے جو نوجوانوں کو جسمانی ودماغی طور پر پورا دن فریش رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :