نیشنل بنک نے قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا مینز ٹیم ایونٹ جیت لیا

جمعرات 6 اگست 2015 21:46

نیشنل بنک نے قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا مینز ٹیم ایونٹ جیت لیا

لاہور ۔6اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء)نیشنل بنک نے قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا مینز ٹیم ایونٹ جیت لیا ۔پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس لاہور کے ہال میں ہونے والے فائنل مقابلے میں نیشنل بنک کی ٹیم نے واپڈا کو پانچ میچوں میں سے 3-2سے شکست دے کر مینز ٹیم ایونٹ جیت لیا ۔دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے پہلے سنگل میچ میں این بی پی کے مراد علی نے واپڈا کے عظیم سرور کو 19-21,21-17,21-16سے شکست دی ۔

(جاری ہے)

ڈبلز میں این بی پی کے رضوان اور کاشف نے واپڈا کے سرور اور عرفان کو 17-21,21-14.21-16سے شکست دی ۔دوسرے سنگل میں واپڈا کے اویس زاہد نے این بی پی کے حاریسن کو کو 21-10,21-17سے شکست دیدی ۔دوسرے ڈبلز میں واپڈا کے اویس اور عتیق نے این بی پی کے اعجاز ااور مراد کو 21-19,21-14سے شکست دیدی ۔تیسرے سنگل میں رضوان اعظم نے عرفان سعید کو 19-21،21-16.21-16سے شکست دیدی ۔اس طرح این بی پی نے فائنل 3-2سے جیت لیا ۔واضع رہے کہ ویمن کا ٹیم ایونٹ واپڈا نے نیشنل بنک کو 3-2سے شکست دے کر جیتا تھا ۔