آسٹریلوی کرکٹر جیمز فاکنر پر 2 سال تک ڈرائیونگ پر پابندی

جمعرات 6 اگست 2015 23:11

آسٹریلوی کرکٹر جیمز فاکنر پر 2 سال تک ڈرائیونگ پر پابندی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) آسٹریلوی آل راؤنڈر اور ورلڈ کپ 2015 میں فائنل کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے جیمز فاکنر پر نشے میں ڈرائیونگ کرنے پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔ جیمز فاکنر لندن میں نشے میں دھت ڈرائیونگ کرتے پائے گئے تھے جس پر کرکٹ آسٹریلیا نے ان پر چار میچوں میں شرکت پر پابندی عائد کی تھی اور اب لندن کی عدالت نے ان پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ دو سال تک ڈرائیونگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جیمز فاکنر پر یہ پابندی پوری دنیا میں لاگو ہو گی یعنی وہ دنیا میں کسی بھی مقام پر دو سال تک ڈرائیونگ نہیں کر پائیں گے۔جیمز فاکنر کو اس کے علاوہ 15 ہزار ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ فاکنر کو سزا کے طور پر الکوحل مینجمنٹ کلاسز بھی لینا پڑیں گی۔ جیمز فالکنر ان دنوں انگلینڈ میں لنکا شائر کاوٴنٹی کی جانب سے میچز کھیلنے میں مصروف ہیں جب کہ فیصلے کے وقت عدالت میں کاوٴنٹی کوچ ایشلے جائلز بھی موجود تھے۔ فیصلے کے بعد جیمز فالکنر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایکسیڈنٹ والے دن نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنا ان کا اپنا فیصلہ تھا اور وہ اس پر شرمندہ ہیں اور معافی مانگتے ہیں

متعلقہ عنوان :