ایشز ٹیسٹ‘سٹورٹ براڈ کا قہر آسٹریلوی بلے بازوں کو نیست و نابود کر گیا

انگلش فاسٹ باؤلر نے کیر ئیر بیسٹ 15رنز کے عوض 8کھلاڑیوں کو پویلین کی را ہ دکھائی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی 25 گیندوں پر5 وکٹیں گرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

جمعرات 6 اگست 2015 23:11

ایشز ٹیسٹ‘سٹورٹ براڈ کا قہر آسٹریلوی بلے بازوں کو نیست و نابود کر گیا

ناٹنگھم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں سٹورٹ براڈ کی تباہ کن باوٴلنگ کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم محض 60رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ہے‘ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی 25 گیندوں پر5 وکٹیں گرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ناٹنگھم میں جاری ٹیسٹ میں برطانوی کپتان ایلسٹر کک نے جب ٹاس جیت کر باوٴلنگ کا فیصلہ کیا تو سٹورٹ براڈ آسٹریلوی بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے اور ایک کے بعد ایک کرکٹ کینگرو بیٹسمینوں کو پویلین بھیجا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن 13اور کپتان مائیکل کلارک 10رنز بنا کر ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے بلے باز رہے جب کہ تین کو کھاتہ کھولنے کا بھی موقع نہ ملا اور کینگروز کی پوری ٹیم 18.3اوورز میں 60رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ انگلینڈ کیجانب سے سٹورٹ براڈ نے 15رنز دیکر 8کھلاڑی آوٴٹ کیے جبکہ مارک ووڈ اور سٹیون فن نے بھی 1،1شکار کیا۔

متعلقہ عنوان :