ایشز سیریز چوتھا ٹیسٹ… پوری کینگرز ٹیم 60 پر ڈھیر

9 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے ‘سب سے زیادہ رنز ایکسٹرا کی مد میں 14 بنے

جمعرات 6 اگست 2015 23:12

ایشز سیریز چوتھا ٹیسٹ… پوری کینگرز ٹیم 60 پر ڈھیر

نوٹنگھم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء)ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیاکی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں محض 60رنز پرآل آؤٹ ہو گئی‘9 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے ‘سب سے زیادہ رنز ایکسٹرا کی مد میں 14 بنے۔تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سٹیورٹ براڈ کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث کوئی آسڑیلیوی کھلاڑی کریز پر نہ ٹھہر سکا ، سٹیورٹ براڈ نے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیاکی ٹیم پہلی اننگز میں محض 18.3اوور زہی کھیل سکی جبکہ اس کے 9بلے بازڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔سٹیورٹ براڈ نے ٹیسٹ میچز میں کیریئر بیسٹ باؤلنگ کراتے ہوئے ایک اننگ میں15رنز دے کر آٹھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔آسٹریلیا 113سال پہلے 1902ء میں برمنگھم میں ہونیوالے ٹیسٹ میچ کی اننگ کے کم ترین سکور 36رنزپرآؤٹ ہوا تھا یوں آسٹریلیا ٹیسٹ کی کسی اننگز میں60رنز بنا کر دوسری بار کم سکور پر آؤٹ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کسی ٹیسٹ کی اننگز میں سب سے کم ترین سکور پر آؤٹ ہونے والی ٹیموں کی فہرست میں نیوزی لینڈ سرفہرست ہے انگلینڈ کیخلاف 1995ء میں ہونیوالے ٹیسٹ سیریز کے دوران نیوزی لینڈ ایک اننگز میں محض 27رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ پاکستان کا اس فہرست میں 20واں نمبر ہے ، جوہانسبر گ میں 2013میں پاکستانی ٹیم ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں 49رنز پر آؤٹ ہو گئی ہے۔