لیاری گینگ وار کے اہم کردار نور محمد عرف بابا لاڈلا کے اہل خانہ کی بابا لاڈلہ کی ہلاکت کی تردید

جمعرات 6 اگست 2015 23:14

لیاری گینگ وار کے اہم کردار نور محمد عرف بابا لاڈلا کے اہل خانہ کی بابا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) لیاری گینگ وار کے اہم کردار نور محمد عرف بابا لاڈلا کے اہل خانہ نے پاکستان اور ایران کے بارڈر پر ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابا لاڈلہ زندہ ہے اور عمان میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء بلوچستان کے سیکریٹری داخلہ اکبر درانی نے بھی تردید کی ہے کہ ایرانی بارڈر کے قریب ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے ۔ فی الحال بابا لاڈلہ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :