محمد عامر پر عائد پابندی اگلے ماہ ختم ہو گی،ردھم کیساتھ پریکٹس شروع کر دی

جمعہ 7 اگست 2015 11:56

محمد عامر پر عائد پابندی اگلے ماہ ختم ہو گی،ردھم کیساتھ پریکٹس شروع ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) فاسٹ باؤلر محمد عامر پر سپاٹ فکسنگ ثابت ہونے پر عائد پابندی اگلے ماہ ختم ہو رہی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر اگلے ماہ سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا شروع کر دیں گے تاہم وہ پی سی بی کی آٹو میٹک چوائس نہیں۔

(جاری ہے)

محمد عامر نے سلو ردھم کے ساتھ پریکٹس شروع کر دی ہے۔ ان کا فوری طور پر قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کا امکان کم ہے۔