کیا میکڈونلڈ نے کیڑے مکوڑے فرائی کرنا شروع کر دئیے؟

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 7 اگست 2015 12:12

کیا میکڈونلڈ نے کیڑے مکوڑے فرائی کرنا شروع کر دئیے؟

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست2015ء)ایک سکول جانے والی لڑکی ، اس وقت خوفزدہ ہوگئی جب اس کی میکڈونلڈ سے لی گئی فرائیز میں سے 3 انچ لمبا زندہ کیڑا نکلا۔ رہیانون کیارنز اپنی ماں 28 سالہ جیما اور ماں کے منگیتر 27 سالہ ٹام کارٹریج کے ساتھ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میکڈونلڈ کے ڈرائیو تھرو پر گئی تھی۔بعد میں جب فیملی نے اپنا کھانا دیکھا تو اپنے فرائیز دیکھ کر 8 سالہ رہیانون کی چیخیں نکل گئی۔

اس نے دیکھا کہ اس کی فرائیز میں سے 3 انچ لمبا کیڑا نکلا جو زندہ تھا اور سیٹ کی طرف رینگنے لگا۔ رہیانون اور اس کے گھر والوں نے اس کیڑے کی فلم بنا لی جس میں یہ کیڑا ہینڈ بیگ کے سٹریپ کے ساتھ چمٹا ہوا دکھایا گیا ہے۔اس کے بعد جیما سیدھی چیسٹرٹن، سٹاففورڈشائر میں میکڈونلڈ ریسٹورنٹ پہنچی اور منیجر سے کھانے کی شکایت کی۔

(جاری ہے)

اس پر منیجر نے اُن نے معافی مانگی اور انہیں مفت کھانے کی پیشکش کی، جسے اس فیملی نے ٹھکرا دیا۔

اس کیڑے کو تجزیے کےلیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے لیکن جیما کا خیال ہے کہ یہ ٹماٹر پر پایا جانے والا ایک کیڑا ہے جو عام طور پر ٹماٹر کےخراب گرے ہوئے پودوں میں پایا جاتا ہے۔ رہیانون، جو نیو کاسل انڈرلائم، سٹاففورڈشائر میں اپنی ماں کے ساتھ رہتی ہے، نے کہا ہے کہ اب وہ زندگی بھر میکڈونلڈ سے کچھ بھی خرید کرنہیں کھائے گی۔ میکڈونلڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اس پر کام کر رہے ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ جو کیڑا ملا ہے ، وہ کس قسم اور نسل کا ہے۔

ترجمان نے جیما سے بھی معافی مانگی کہ انہیں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہے، کیڑے کو تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوایا جا چکا ہے۔ میکڈونلڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کیڑے کا کسی اور پراڈکٹ میں ملنے کا کوئی ثبوت نہیں۔