ملک بھر میں میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر)کا 57 واں یوم شہادت منایا گیا

جمعہ 7 اگست 2015 12:35

ملک بھر میں میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر)کا 57 واں یوم شہادت منایا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء ) پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر پانے والے میجر طفیل محمد کا 57 واں یوم شہادت منایا گیا۔ میجر طفیل محمد شہید صوبہ پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں بائیس جولائی انیس سو چودہ کو پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انیس سو بتیس میں فوج میں شمولیت اختیار کی ، سپاہی کے رینک سے ترقی کرتے ہوئے وہ انیس سو تینتالیس میں میجر کے عہدے تک جا پہنچے ، انیس سو اٹھاون میں میجر طفیل محمد کو ایسٹ پاکستان رائفلز بھیج دیا گیا۔

ایسٹ پاکستان رائفلز کا ہیڈکوارٹر اکوڑہ ضلع کومیلا میں تھا۔ یہیں معرکہ لکشمی پور پیش آیا جس میں میجر طفیل محمد نے بحیثیت کمانڈر اپنے جوانوں کی قیادت کی اور بھارتی فوج کے ساتھ گھمسان کی جنگ میں انہوں نے اپنی جان وطن پر قربان کر دی ، حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا ، میجر طفیل محمد کے نام کی مناسبت سے ایک گاوٴں کا نام طفیل شہید رکھا گیا ہے

متعلقہ عنوان :