چٹ پٹے کھانے کینسراورامراضِ قلب سے محفوظ رکھتے ہیں،ماہرین صحت

جمعہ 7 اگست 2015 12:44

چٹ پٹے کھانے کینسراورامراضِ قلب سے محفوظ رکھتے ہیں،ماہرین صحت

لندن:( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء ) ماہرین صحت کے مطابق مرچوں میں پایا جانے والا ایک اہم عنصر کیپسائسن آْپ کو کینسر اور امراضِ قلب سے محفوظ رکھتا ہے جب کہ اس سے موٹاپے کو بھی دور کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی اورچینی ماہرین صحت نے اس تحقیق میں 5 لاکھ درمیانی عمر کے افراد کا جائزہ لیا جس سے ظاہر ہوا کہ روزانہ یا ایک دن بعد مصالحے دار کھانا کھانے والوں کے مقابلے میں سادہ کھانا کھانے والے افراد میں مختلف امراض اور قبل از وقت موت کی شرح 14 فیصد زیادہ تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے چٹ پٹا کھانا کھانے والے کینسر، سانس کے امراض اور امراضِ قلب سے دور رہتے ہیں اور اس کی وجہ خصوصاً سرخ مرچ میں پایا جانے والا ایک کیمیکل کیپسیاسن ان امراض کو دور کرتا ہے کیونکہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس موٹاپے کو بھی دور رکھتے ہیں۔ ماہرین صحت بھی سرخ مرچ کھانے پر زور دیتے ہیں کیونکہ یہ دل کے لیے بہت مفید تصور کی جاتی ہیں۔