ڈوائن براوو کرکٹ کے بعد پروفیشنل سنگر بننے کیلئے تیار

جمعہ 7 اگست 2015 13:01

ڈوائن براوو کرکٹ کے بعد پروفیشنل سنگر بننے کیلئے تیار

سینٹ لوشیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈوائن براوو اپنے کرکٹ کیریئر کے بعد پروفیشنل سنگر بننے کے لئے تیار ہیں، اور انہوں نے اس سلسلے میں ابھی سے پلاننگ شروع کر دی ہے۔براوو نے امریکی میوزک کمپنی وینس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ دو سال کے اندر کمپنی کے ساتھ ایک البم ریکارڈ کرائیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے میوزک کے مزید پراجیکٹس پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈوائن براوو شوقیہ گلوکاری کرتے ہیں، وہ ویسٹ انڈیز میں تین چار گانے بنا چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے آئی پی ایل کے دوران بھارت میں بھی تامل زبان میں ایک گانا تیار کیا اور اس کی ویڈیو بھی ریلیز کی۔براوو ان دنوں ویسٹ انڈیز میں موجود ہیں، انہوں نے اپنے تازہ البم پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔ براوو کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ کے بعد میوزک کیریئر پر سنجیدگی سے توجہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بچپن سے ہی گلوکاری کے شعبے سے دلچسپی رہی ہے تاہم کرکٹ کا شوق اس پر حاوی آ گیا تھا۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اپنا میوزک کا شوق بھی پورا کریں گے

متعلقہ عنوان :