اداکارہ ماہ نور محفل تھیٹر میں ہلہ گلہ کرنے پہنچ گئیں

جمعہ 7 اگست 2015 13:04

اداکارہ ماہ نور محفل تھیٹر میں ہلہ گلہ کرنے پہنچ گئیں

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اگست۔2015ء)اداکارہ ماہ نور فیصل آباد میں ” سوہنی کڑی “ کا میلہ لوٹنے کے بعد محفل تھیٹر میں ہلہ گلہ کرنے پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہ نور دو ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ محفل تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ” کڑیاں پٹولہ “ میں پرفارم کر رہی ہیں ۔ جبکہ ان کے ہمراہ دیگر اداکاروں میں صوبیہ خان ، قسمت بیگ ، صنم خان ، مینا بٹ ، بینا سحر ، ناصر چینوٹی ، ساجن عباس ، گلفام ، قیصر پیا ، سخاوت ناز، رضی خان اور ہنی البیلا شامل ہیں ۔