Live Updates

ہری پور : عمران خان کی اہلیہ ریحام خان ہری پور پہنچ گئیں، ہری پور این اے 19 کے لیے اپنی بھائی کی حمایت کرنے آئی ہوں۔ این اے 19 کے لیے میرے امیدوار بننے کی افواہیں دم توڑ گئی ہیںریحام خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 7 اگست 2015 16:41

ہری پور : عمران خان کی اہلیہ ریحام خان ہری پور پہنچ گئیں، ہری پور این ..

ہری پور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اگست 2015ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان ہری پور پہنچ گئی ہیں. ہری پور پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ ہری پور این اے 19 کے امیدوار راجہ عامر زمان کی حمایت کے لیے آئی ہوں انہوں نے کہا کہ عامر زمان ایک اچھے اور نیک انسان ہیں . تحریک انصاف کی مہم زوروں پر ہے. انہوں نے بتایا کہ ضمنی انتخاب کی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے.

عامر زمان میرے بھائی ہیں اور میں ان کی حمایت کرنے کے لیے یہاں آئی ہوں.

(جاری ہے)

اپنے امیدوار کے لیے انتخابی مہم بخوب چلائیں گےاور عملی طور پر انتخابی مہم میں حصہ لے رہی ہوں جن لوگوں کو یہ غلط فہمی تھی کہ این اے 19 سے میں بطور امیدوار کھڑی ہو رہی ہوں امید ہے کہ ان کو ان کا جواب مل گیا ہو گا. این اے 19 کے لیے میرے امیدوار بننے کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ جہاں مناسب ہو گا تحریک انصاف کے لیئے مہم کا آغاز کروں گا. ہزارہ تبدیلی کا دروازہ ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میری شادی خان صاحب سے ہو گئی ہے جس کے بعد ان کی سب سے بڑی سپورٹر میں خود ہوں ان سے شادی کے بعد ان کے ہر نظریے کو بھی سپورٹ کرتی ہوں . سیاست میں آنے کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے خواتین کو ہر شعبے میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہئیے.

اور کہا بھی جاتا ہے کہ خواتین کے لیے سیاسی ماحول ساز گار نہیں ہے. عمران خان کے اسمبلی جانے کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کی بیوی ہونے کے ناطے ان کو کبھی غلط مشورہ نہیں دوں گی کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر اسمبلی چلے جائیں کیونکہ مجھے بھی اتنا سیاسی شعور ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میرے اور میری جماعت، خاندان سے متعلق میڈیا میںجو کچھ بھی کہا گیا اس پر افسوس ہے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :