نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ خیبرپختونخوا نے پنجاب کو شکست دیکر ٹیم ایونٹ اپنے نام کرلیا

جمعہ 7 اگست 2015 20:18

نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ خیبرپختونخوا نے پنجاب کو شکست دیکر ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) 22 ویں گورنر خیبرپختونخوا نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا نے پنجاب کی ٹیم کو انڈر18 کیٹگری ٹیم ایونٹ میں تین صفر سے شکست دیکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیاجبکہ گرلز انڈر18 اور انڈر15 میں پنجاب نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آج منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق احمد غنی ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہزارہ یونیورسٹی میں جاری گورنر خیبرپختونخوا نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے انڈر18 کیٹگریز کے ٹیم ایونٹ میں خیبرپختونخوا نے پنجاب کو تین صفر سے شکست دیکر چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ ٹیم ایونٹ کے پہلے سنگل میں خیبرپختونخوا کے فہدخواجہ نے پنجاب کے اربیل کو تین صفر، دوسرے میچ میں کے پی کے عبید نے پنجاب کے عابد کو تین صفرجبکہ آخری سنگل میں خیبرپختونخوا کے ارباز نے پنجاب کے فہیم کو تین صفر سے شکست دی اسی طرح گرلزانڈر18 فائنل میں پنجاب نے خیبرپختونخوا کو شکست دیکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

پہلے سنگل میں پنجاب کی ماریہ نے خیبرپختونخوا کی کائنات کو تین دو ، دوسرے میچ میں پنجاب کی انعم نے خیبرپختونخواکی نمرا کو تین صفر جبکہ آخری سنگل میں پنجاب کی ماریہ خان نے خیبرپختونخوا کی اقراء خان کو شکست دیدی، سندھ نے تیسری اور اسلام آباد نے چوتھے پوزیشن حاصل کی ۔ اسی طرح انڈر 15 بوائز کیٹگریز میں پنجاب نے سندھ کو شکست دی ، خیبرپختونخوا نے پنجاب کو تین دو سے شکست دی ، گرلز انڈر15 فائنل میں پنجاب نے سندھ کو تین ایک سے شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی سندھ نے دوسری اور اسلام آباد نے خیبرپختونخوا کو تین ایک سے شکست دیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی ، چیمپئن شپ میں فائنل انفرادی مقابلے آج منعقد ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :