مفرور مجرم، فلم کا ہیرو

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 7 اگست 2015 21:06

مفرور مجرم، فلم کا ہیرو

ٹاکوما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7اگست۔2015ء)ٹاکوما، واشنگٹن کے ایک مفرور مجرم کو فیڈرل ایجنٹس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ایجنٹس نے مفرور مجرم کی تصویر ایک اخبار میں دیکھی تھی، جس میں اسے ایک ڈراؤنی فلم تشہیر میں اس مجرم ذکر بھی تھا۔ 44 سالہ جیسن سٹانیج بنک ڈکیتی کا مجرم ہے جبکہ یہ فلم Marla Mae میں بھی مرکزی کردار اداکر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اولمپین اخبار نے اس فلم کے بارے میں ایک فیچر لکھا جس میں جیسن کواولمپیامیں فلم کے سیٹ پر دکھایا گیا تھا۔

فیڈرل ایجنٹس نے جیسن کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور شوٹنگ کے مقام کے قریب ریسٹورنٹ سے گرفتار کر لیا۔ جیسن کو 2006 میں 117 ماہ قید کی سزا دی گئی تھی تاہم ضمانت کے بعد وہ غائب ہوگیا۔ فلم کے پروڈیوسر نے کہا ہے کہ جیسن بددستور فلم میں رہے گا۔ جیس کی فلم 2016 میں نمائش پذیر ہوگی۔