ہم شکل بچوں کی پہچان کے لیے والدین کا دلچسپ طریقہ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 7 اگست 2015 21:12

ہم شکل بچوں کی پہچان کے لیے والدین کا دلچسپ طریقہ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7اگست۔2015ء)ایک ساتھ پیدا ہونے والے تین ہم شکل بچوں کے ماں باپ کیرن اور ایان گلبرٹ نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اپنے بچوں کی شناخت میں کافی مشکل ہوتی ہے، مگر انہیں پہچانے کے لیے انہوں دلچسپ طریقہ نکال لیا ہے۔انہوں نے اپنے بچوں کی کلر کوڈنگ شروع کر دی، جس سے معلوم ہو جاتا ہے کہ کون ، کون ہے۔

(جاری ہے)

ففیون، میڈیسن اور پیگی جب پیدا ہوئیں تو ان کے ماں باپ نے ان کی شناخت کے لیے ان کے انگوٹھوں پر الگ الگ رنگ کرنا شروع کر دیا، جس سے انہیں معلوم ہو جاتا کہ کون سا بچہ کون ہے۔

اب جبکہ تینوں بچے دو سال کے ہو گئے ہیں، کیرن اور ایان نے انہیں رنگوں کی مدد سے ہی ان کی شناخت سکھانی شروع کر دی ہے۔ففیون فیوشا رنگ پہچانی جاتی ہے، میڈیسن منٹ گرین اور پیگی کی شناخت پرپل رنگ ہے۔ 34 سالہ کیرن کا کہنا ہے کہ بچوں کو الگ سے شناخت کرنے کے لیے انہیں کافی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ کیرن کا کہنا ہے کہ وہ سب بچوں کو ایک سےکپڑے پہناتے ہیں مگر بچوں کے پاؤں میں جوتے الگ الگ رنگ کے ہوتے ہیں۔