2019ء باسکٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کا تاج چین کے سر سج گیا

جمعہ 7 اگست 2015 21:23

2019ء باسکٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کا تاج چین کے سر سج گیا

ٹوکیو ۔ 07 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) چین نے 2019ء میں شیڈول باسکٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کا حق حاصل کر لیا۔ چین نے میزبانی کے دوسرے امیدوار فلپائن کو شکست دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2019ء باسکٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کے سلسلے میں ٹوکیو، جاپان میں میزبانی کے امیدوار چین اور فلپائن کے ممالک کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں چین نے فلپائن کو زیر کر کے میزبانی کا حق حاصل کر لیا۔ میگا ایونٹ کی میزبانی ملنے پر چین میں خوب جشن منایا گیا اور اس سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :