کلائی کی انجری کے شکار بلے باز صہیب مقصود مکمل فٹ ہوگئے

ہفتہ 8 اگست 2015 11:34

کلائی کی انجری کے شکار بلے باز صہیب مقصود مکمل فٹ ہوگئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء)کلائی کی انجری کے شکار بلے باز صہیب مقصود مکمل فٹ ہوگئے جبکہ آل راؤنڈر حارث سہیل کو انجری سے نجات پانے کیلئے ابھی وقت درکار ہے،بلے باز صہیب مقصود کلائی کی انجری کی وجہ سے جبکہ آل راوٴنڈر حارث سہیل گھٹنے کی انجری کی بنا پر قومی ٹیم سے باہر ہیں،صہیب مقصود نے کلائی کی انجری سے نجات پا کر بیٹنگ کی ٹریننگ کا بھی آغاز کردیا اور حارث سہیل کی گھٹنے کی انجری کو چھٹکارا پانے میں وقت لگے گا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کی انجریز پر کام جاری ہے،قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں دونوں ان ایکشن ہونگے،سلیکٹرز ایونٹ میں ان کی فٹنس اور فارم کا جائزہ لیکر دورہ زمبابوے میں انہیں دوبارہ آزمانے کا فیصلہ کریں گے۔