انٹرنیشنل نیٹ بال سیریز آئندہ سال جنوری 2016 میں کھیلی جائے گی

ہفتہ 8 اگست 2015 11:37

انٹرنیشنل نیٹ بال سیریز آئندہ سال جنوری 2016 میں کھیلی جائے گی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا ویمنز کے درمیان انٹرنیشنل نیٹ بال سیریز آئندہ سال جنوری میں کھیلی جائے گی۔ انگلینڈ تین میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔ ورلڈ اور کامن ویلتھ چمپئن آسٹریلیا نے آخری بار 2013 میں انگلینڈ سے اس کی سرزمین پر سیریز کھیلی تھی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ نیٹ بال ایسوسی ایشن نے انٹرنیشنل نیٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے جس کے مطابق آسٹریلوی ٹیم جنوری 2016 میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پہلا میچ 20 جنوری کو ایکو ارینا، لیورپول میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 22 جنوری کو کوپر بوکس ارینا لندن جبکہ تیسرا اور آخری میچ 24 جنوری کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔