پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان اگست میں کرے گی

ہفتہ 8 اگست 2015 11:38

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان اگست ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل 17 قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان اگست کے دوسرے ہفتے میں کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے حکام کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں نئے اور پرانے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں اے کیٹیگری والے کھلاڑیوں کو 12 ہزار ‘ بی کو 10اور جبکہ سی کیٹیگری والے کھلاڑیوں کو 9 ہزار ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔ سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے 30 دسمبر تک ہوگا۔

متعلقہ عنوان :