ڈی جی رینجر قومی تائیکوانڈو چمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

ہفتہ 8 اگست 2015 11:38

ڈی جی رینجر قومی تائیکوانڈو چمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام دوسری ڈی جی رینجر قومی تائیکوانڈو چمپئن شپ 5 سے11 ستمبر تک کراچی میں کھیلی جائیگی ۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کے مطابق چمپئن شپ میں چاروں صوبوں سمیت پاکستان آرمی ، پولیس ، نیوی ، ایئر فورس ، ایچ ای سی ، ریلوے ، واپڈا ، سوئی سدرن گیس ، فاٹا ، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے چاروں صوبوں اور فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹ اپنے شہروں میں تربیتی کیمپ کا آغاز رواں ہفتے کرینگے ۔