نانا پاٹیکر پہلی مرتبہ ’ویڈنگ اینورسری میں‘رومانس کرتے نظر آئینگے

ہفتہ 8 اگست 2015 12:04

نانا پاٹیکر پہلی مرتبہ ’ویڈنگ اینورسری میں‘رومانس کرتے نظر آئینگے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر پہلی بار فلم ویڈنگ اینورسری میں رومانس کرتے نظر آئینگے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر ہدایتکار سدھناش جھا کی فلم ’ ویڈنگ اینورسری ‘میں بالی ووڈ اداکارہ ماہی گل کیساتھ رومانوی کردار نبھارہے ہیں ،گزشتہ دنوں فلم کی شوٹنگ گوا میں کی گئی جس میں انہیں پیار بھرے انداز میں ماہی گل کے سامنے بیٹھے انھیں دیکھتے دکھایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہدایتکار سدھناش جھا کا کہنا ہے کہ ان کی یہ رومانوی فلم رواں برس کے آخر میں سینماء گھروں کی زینت بنائی جائیگی ۔