پریانکا چوپڑا امریکی ٹی وی چینل پر بھی اداکاری کا جادو چلانے کیلئے تیار

آج کل ٹیلی ویژن کا سنہری دور چل رہا ہے ،ٹی وی کا حصہ بننے پر کا فی خوش ہوں،نئے کام کی وجہ سے ہندی فلمیں نہیں چھوڑ سکتیں، انٹرویو

ہفتہ 8 اگست 2015 12:04

پریانکا چوپڑا امریکی ٹی وی چینل پر بھی اداکاری کا جادو چلانے کیلئے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء)پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں کا میا بی کے بعد اب امریکی ٹی وی چینل پر بھی اداکاری کا جادو چلانے کیلئے تیار ہوگئیں۔بالی ووڈ اداکارہ کا ABC چینل کیلئے بنایا جانیو الا ڈرامہ ’کوائنٹیکو‘ 27ستمبر سے شروع ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آج کل ٹیلی ویژن کا سنہری دور چل رہا ہے اور میں اس سنہری دور میں ٹی وی کا حصہ بننے پر کا فی خوش ہوں ۔

پریانکا نے کہا کہ مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میرے چہرے کا رنگ کیا ہے میں کیسی دکھتی ہوں یا کہاں سے تعلق رکھتی ہوں،میرا مقصد ایسے پروجیکٹ میں کام کرنا ہے جس سے مجھے بحیثیت اداکارہ عزت ملے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا میں ایک طا لبعلم کی حیثیت سے آنے کے بعد میں نے ٹی وی پر کبھی کسی کو نہیں دیکھا جو ان کی طرح نظر آتا اس لیے اب مجھے اپنے آپ کو ثا بت کرنے کا ایک موقع ملا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے کردار کے حوالے سے پریانکا نے کہا کہ میں ”کوائنٹیکو“ میں امریکی نژاد بھارتی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ایف بی آئی میں ملازم ہے اور نیویارک پر حملے بعد اسے مختلف مسائل اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کا وہ بہترین طریقے سے حل نکالتی ہے اور یہ ایسا کردار ہے جسے نبھانا کسی بھی اداکارہ کی خواہش ہوسکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپنے نئے کام کی وجہ سے ہندی فلمیں نہیں چھوڑ سکتیں کیونکہ ہندی فلموں سے بہت محبت کرتی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ ٹی وی کیلئے 15گھنٹے روزانہ کی بنیا د پر کام کرنا کافی حیران کن لگا۔