محمد عامر ڈومیسٹک کرکٹ جاری رکھیں ،انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی دور کی بات ہے ، ہارون رشید

ہفتہ 8 اگست 2015 12:40

محمد عامر ڈومیسٹک کرکٹ جاری رکھیں ،انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی دور کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے واضح کیا ہے کہ محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی ابھی دور کی بات ہے، وہ ڈومیسٹک کرکٹ جاری رکھیں تاہم فوری طور پر ٹیم میں واپسی کی امید مت باندھیں۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آئندہ ماہ شیڈول دورہ زمبابوے کے سلسلے میں قومی ٹیم کے چناوٴ کے سلسلے میں بات چیت کرتے ہوئے ہارون رشید نے کہا ہے کہ محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی ابھی دور کی بات ہے۔

انہیں صرف اپنی فارم پر ہی نہیں بلکہ فٹنس پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ابھی تک زیادہ تر ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے ہیں، اس کے باوجود وہ گریڈ ٹو کرکٹ کے فائنل میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے۔ ان کی اصل کارکردگی فرسٹ کلاس سیزن میں ہی معلوم ہوسکے گا۔

(جاری ہے)

ہارون رشید نے یونس خان کے بارے میں کہا ہے کہ وہ سینیئر اور تجربہ کار بلے باز ہیں، اگر ضرورت پڑی تو انہیں بلائیں گے۔

انہوں نے ٹیم کی حالیہ کامیابیوں کے تناظر میں کہا کہ قومی ٹیم کی یہ کامیابی خوش آئند ہے لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ اس پورے خطے کی کنڈیشنز ایک جیسی ہی ہیں، اصل کارکردگی اس وقت معلوم ہوگی جب ٹیم انگلینڈ ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کیخلاف ان کے ہوم گراوٴنڈز پر پرفارم کریگی۔ اسی سلسلے میں کچھ تجربے بھی کئے جائیں گے اور ان تجربوں کا آغاز دورہ زمبابوے سے ہوگا جہاں کچھ نئے لڑکوں کو آزمایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :