سلمان خان اور گوتم گمبھیر رشتہ دار بن گئے

ہفتہ 8 اگست 2015 13:00

سلمان خان اور گوتم گمبھیر رشتہ دار بن گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر اور بالی ووڈ اداکار سلمان خان ایک دوسرے کے رشتہ دار بن گئے، سلمان خان کی بہن ارپیتا کی شادی کچھ عرصہ قبل نئی دہلی کے ایک بزنس مین سے ہوئی، اب ارپیتا کے دیور کی شادی گوتم گمبھیر کی بہن سے ہونے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح سلمان خان کی بہن اور گوتم گمبھیر کی بہن کی سسرال ایک ہی ہو جائے گی۔ ارپیتا سلمان خان کی سگی بہن نہیں ہیں بلکہ سلمان خان کے والد سلیم خان نے انہیں گود لیا تھا، ان کی شادی ایوش شرما سے ہوئی۔ ایوش شرما کے چھوٹے بھائی ا?شرے شرما کی شادی اب رادھیکا سے ہونے جا رہی ہے جو گوتم گمبھیر کی کزن ہیں۔ شادی کی تقریب میں سلمان خان اور گوتم گمبھیر دونوں کے خاندانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :