محکمہ سپورٹس نے سپورٹس کے 42ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

ہفتہ 8 اگست 2015 13:12

محکمہ سپورٹس نے سپورٹس کے 42ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) محکمہ کھیل و امور نوجوانان نے صوبہ بھر میں سپورٹس کے42ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ہے، منصوبوں پر 852.289 ملین روپے لاگت آئے گی، تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکرٹری سپورٹس ہمایوں مظہر شیخ کی زیرصدارت محکمہ جاتی ترقیاتی ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس سیکرٹری آفس میں منقعد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے منصوبے منظوری کیلئے اجلاس میں پیش کئے، کمیٹی نے سپورٹس کے 42 منصوبوں کی منظوری دی جس میں نئے اور پرانے منصوبوں کی تزئین وآرائش بھی شامل ہے، منصوبوں پر 852.289ملین روپے لاگت آئے گی، تحصیل چیچہ وطنی کے چک نمبر 45/12Lمیں گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول میں سٹیڈیم کی تعمیر پر26.149 ملین، ضلع ساہیوال کے چک نمبر95-96/6Rمیں کرکٹ گراؤنڈ کی تعمیر پر29.864ملین روپے اور چک نمبر96/6Rمیں کرکٹ گراؤنڈ کی تعمیر پر 10.885ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ چار منصوبوں میں ترمیم کی گئی ہے، جن میں نوشہرہ ورکاں میں سپورٹس ہال کی تعمیر کیلئے 29.711 ملین روپے، جلالپور جٹاں میں پلے گراؤنڈ کی تعمیر کیلئے 119.523ملین روپے، تحصیل تاندلیانوالہ میں پروٹائپ جمنیزیم کی تعمیر کیلئے 93.008ملین روپے اور ضلع بہاولپور کی تحصیل خیرپور ٹامیوالی میں پروٹائپ جمنیزیم کی تعمیر کیلئے 69.999ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں 35گراؤنڈز کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے جن میں گھاونڈ ٹیپ بال کرکٹ گراؤنڈ کی تعمیر پر 25.324 ملین روپے، پنڈ پدھانہ میں سپورٹس کی سہولتوں پر19.028ملین روپے،چڈو ں گاؤں میں آصل سلیمان گراؤنڈ کی تعمیر پر 15.169ملین روپے، اسلام پورہ میں پارک کی تعمیر پر 12.267ملین روپے، فاروق کالونی والٹن روڈ میں گراؤنڈ کی تعمیر پر 0.673، ہلوکی میں سپورٹس کی سہولتوں پر 9.696 ملین روپے، گورنمنٹ ہسپتال گراؤنڈ کماہاں کی ترقی پر 0.489ملین روپے، میاں میر کالونی عزیز بھٹی ٹاؤن میں نوازشریف پارک کی ترقی پر 11.477ملین روپے، بابا کرکٹ گراؤنڈ کی ترقی پر 16.315 ملین روپے، ماڈل ٹاؤن سارچ گراؤنڈ پر 38.567ملین روپے، کاردار پارک ریواز گارڈن میں پلے گراؤنڈ کی ترقی پر 7.408ملین روپے، راج گڑھ پارک کے گراؤنڈ کی ترقی پر 6.085ملین روپے، جوہری پارک سنت نگر میں گراؤنڈ کی ترقی پر 6.300ملین روپے، ریواز گارڈن مارکیٹ پارک میں پلے گراؤنڈ کی ترقی پر0.735 ملین روپے،

گوالہ کالونی میں گراؤنڈ کی ترقی پر 20.208ملین روپے، بدوکی میں گراؤنڈ کی تعمیر پر 22.313ملین روپے، گورنمنٹ ہائی سکول چمپروپر کی گراؤنڈ کی تعمیر پر 13.339ملین روپے، ریواز گارڈن گرین پارک میں گراؤنڈ کی تعمیر پر 7.236ملین روپے، دربار پیر نصیر میں سپورٹس کی سہولتوں پر 32.402ملین روپے، روڑا گراؤنڈ کی ترقی پر 26.433ملین روپے، کوہاریاں گراؤنڈ کی ترقی پر 23.721ملین روپے، نہرو پارک گراؤنڈ کی ترقی پر 12.875ملین روپے، سگیاں ٹول پلازہ کرکٹ گراؤنڈ کی ترقی پر 42.767ملین روپے، کرکٹ گراؤنڈ نشتر ٹاؤن کی ترقی پر 26.004ملین روپے، موضع بنگالی گراؤنڈ کی ترقی پر 13.013ملین روپے، منظور کالونی تاج باغ میں گراؤنڈ کی ترقی پر 35.335ملین روپے، پانڈوکی میں کرکٹ گراؤنڈ کی ترقی پر 57.878ملین روپے، رائیونڈ روڈ نہلاگراؤنڈ کی ترقی پر 49.966ملین روپے، پانی والا تالاب، کوئین روڈ اور وارث روڈ گراؤنڈز کی ترقی پر 31.757ملین روپے، کماہاں میں بچوں کے کھیلوں کے میدان کی ترقی پر 10.457ملین روپے، ہربنس پورہ جلو پارک میں فٹ بال گراؤنڈ کی ترقی پر 21.575ملین روپے، مین ریلوے ٹریک ڈیفنس روڈ میں پلے گراؤنڈ کی ترقی پر 19.990ملین روپے، تاج پورہ ،ہربنس روڈکے مقابل گراؤنڈ کی ترقی پر 76.256ملین روپے، رکھ شاہدرہ فارسٹ (کورال گھاٹی)میں کرکٹ گراؤنڈ کی ترقی پر 51.604ملین روپے اور رکھ شاہدرہ نزد نیازی چوک(گاؤں شاہلہ) میں کرکٹ گراؤنڈ کی ترقی کیلئے 87.627ملین روپے خرچ ہوں گے۔

اجلاس میں منصوبوں کی منظوری کے بعد محکمہ بلڈنگ کو کام جلد شرو ع کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔