انڈیانا پولیس موٹو جی پی میں جارج لورینزو نے کامیابی حاصل کر لی

ہفتہ 8 اگست 2015 13:13

انڈیانا پولیس موٹو جی پی میں جارج لورینزو نے کامیابی حاصل کر لی

انڈیانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء ) موٹو جی پی پریکٹس ریس میں سپینش رائیڈر جارج لورینزو نے میدان مار لیا۔ امریکی ریاست انڈیانا میں ہونے والی موٹوجی پی پریکٹس ریس میں رائیڈرز نے ٹریک پر خوب مہارت کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

سپینش رائیڈر جارج لورینزو نے پھرتیاں دکھا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جارج لورینزو مقررہ فاصلہ 1 منٹ 32 اعشاریہ 8 سیکنڈز میں طے کر کے سرفہرست رہے۔ ان کے ہم وطن مارک مارکوئیز نے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور صفر اعشاریہ صفر صفر تین سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر فنش لائن عبور کی۔ اطالوی رائیڈر اینڈیا ڈوویزیوسو کی تیسری جبکہ اینڈیا لینیون کی چوتھی پوزیشن رہی۔