سرگودھا ، جائیداد کیلئے چھوٹے کے ہاتھوں بڑابھائی اورکزن قتل، باپ سمیت5افرادزخمی
ہفتہ 8 اگست 2015 13:35
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء ) شاہ پور صدرمیں جائیداد کے لئے چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے بڑے بھائی اورکزن جاں بحق جب کہ باپ سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ۔
(جاری ہے)
سرگودھا کے نواحی شہرشاہ پورکے رہائشی محمد ریاض اپنے والد اورکزن کے ہمراہ سیشن کورٹ میں مقدمے کی پیشی کے لئے جارہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ریاض اوراس کا ایک کزن موقع پرہی جاں بحق جب کہ ریاض کے باپ سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال شاہ پور صدر منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جائداد کے تنازع کا شاخسانہ ہے، فائرنگ کرنے والوں میں ریاض کا چھوٹا بھائی بھی شامل ہے، واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.